نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں: وزیراعلی پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بد عنوانی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے، کرپشن کرنے والے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں اورملک سے غداری کرتے ہیں، نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ۔وزیراعلی پنجاب نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا۔ کرپشن نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیاہے۔ درایں اثنا وزیراعلی نے تھیلی سیمیامریضوں کےاعزازمیں تقریب بھی منعقد کی جس کے دوران عثمان بزدار بچوں میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچےہمارےگلشن کاپھول ہیں،ان کومرجھانےنہیں دیں گے،تھیلی سیمیا کےمرض سےبچاؤکیلئےآگاہی مہم چلاناضروری ہے، وزیراعلی نے شادی سےپہلےتھیلیسیمیاٹیسٹ لازم قراردینےکیلئےقانون سازی کااعلان بھی کیا۔