کرپشن کرنے والے ہر شخص کو حساب دینا ہو گا:-چیئرمین نیب
چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب ڈکٹیشن لے گا نہ انتقامی کارروائی کرے گا، کرپشن کرنے والے ہر شخص کو حساب دینا ہو گا۔ اب ظل الٰہی کا دور گزر چکا، عام آدمی کو بھی پوچھنے کا حق ہے۔ ادارے کی وفاداری صرف ریاست کے ساتھ ہےاسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ اگر پوچھ لیا 95 ارب ڈالر کیسے خرچ ہو گئے تو کیا گستاخی ہو گئی۔ پارلیمنٹ میں اچھے ادارے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، بیورو کریٹس کے خلاف کوئی غلط قدم نہیں اٹھایا جائے گا، پروپیگنڈا کریں یا نہ کریں، ادارہ کام جاری رکھے گا۔