وزیراعظم عمران خان نےپیرکوکابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نےپیرکوکابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات وفاقی کابینہ کے اس اجلاس میں وزرا کی سو روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔حکومت کے سو روز پورے ہوتے ہی وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا شور زور پکڑتا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ کا اہم اجلاس بلالیا ہے۔چند وزرا کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم چند وزرا کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور اب وزرا کا مستقبل کارکردگی سے مشروط ہوگا۔ مراد سعید کو وفاقی وزیر مواصلات بنائے جانے کا امکان ہے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق وزیراعظم چند وزرا کی غیر ضروری بیان بازی سے بھی خفا ہیں جبکہ اتحادی جماعت کے ایک وزیر کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہیں۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے چند وزرا سے باز پرس کئے جانے کا بھی امکان ہے۔