وزیراعظم کی موجودگی ،گورنر ہاؤس جانے والے مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج
شہرکراچی میں وزیراعظم کے موجودگی کے دن پورٹ قاسم کے ملازمین پر لاٹھی چارچ ہوگیا ملازمین نے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی جن پر پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤسمیں موجود تھے ۔ پریس کلب کے باہر بیٹھے مظاہرین نے وہاں جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھیچارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ پولیس نے فوارہ چوک کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر کے گورنر ہاؤس کی جانب جانے والے راستے کو سیل کردیا اور اس طرف بڑھنے والے پورٹ قاسم کے احتجاجی ملازمین پر واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو واپس پیچھے کی جانب دھکیلتے ہوئے پوزیشنیں سنبھال لیں، اہلکاروں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس کے دونوں دروازوں کے باہر اور فوارہ چوک کے اطراف موجود رہی۔پولیس نے کئی مظاہرین کو بھی حراست میں لے لیا تاہم بعدازاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے جس کے بعد احتجاجی مظاہرین واپس پریس کلب لوٹ گئے۔