حج 2019 کا معاہدہ طے پا گیا,پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ
حج 2019 کا معاہدہ طے پا گیا۔ حج معاہدہ 2019 پر پاکستان اور سعودی وزرا نے دستخط کر دئیے ۔ پاکستانکے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ پاکستان سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210افراد حج ادا کر سکیں گے ۔روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہونگے ۔منصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہو گا۔معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق اتوارکو پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کی ۔ طے پایا کہ 2 ہزارریال فیس خاتمے کا فیصلہ خادم حرمین شریفین سے مشاورت کے بعد ہو گاسعودی حکام نے یقین دہانی کروادی ہے ۔نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافے پر غور کیا جائے گا ۔زیادہ تر پاکستانی حجاج کو اولڈ منی میں ٹھہرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ تجاویز پر عملدرآمد کرنے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں.