شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ
زیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو گئے۔ ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی استنبول میں منعقدہ نویں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیر خارجہ" افغان امن عمل" اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے شرکاء کانفرنس کو آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ دورہ ترکی کے دوران وزیر خارجہ ترکی میں مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان سے بھی ملیں گے اور مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔