وزیراعظم آج پہلے نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے
وزیراعظم عمران خان آج (پیر) اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی پارک نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نواح میں واقع ہے اور اسے ماحولیاتی نظام کے حوالے سے ملک کے سب سے بڑے جدت پرمبنی اور تحقیقی ادارے کے طورپرسراہاجارہاہے۔نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک میں چالیس سے زائدکمپنیوں کے دفاتر ہیں جن میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری ادارے اورٹیکنالوجی کمپنیاں شامل ہیں۔Nust کے بیان کے مطابق یہ پارک ممتازمحققین ، جدت پسندوںاورکاروباری اداروں کیلئے لانچ پیڈ کی حیثیت سے خدمات انجام دے گا