چیئرمین سینیٹ کے حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے
چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی کے لئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی متحرک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کےمعاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لئے پرامید ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر کام کررہے ہیں،چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی پر کسی آئینی بحران کا خطرہ نہیں،پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا سب کی ذمہ داری ہے