سرگودھا میں نشتر آباد کے قریب مسافر ٹرین کی زد میں ڈمپر آگیا ہے
سرگودھا میں نشتر آباد کے قریب مسافر ٹرین کی زد میں ڈمپر آگیا ہے،حادثے میں اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق جبکہ آٹھ مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ سرگودھا کے نشتر آباد اسٹیشن کے قریب پیش آیا،جہاں بجری سے بھرا ڈمپر ٹرین کی زد میں آیا، تصادم کے باعث ٹرین کا انجن الٹ گیا،جس کے نتیجے میں اسٹنٹ ٹرین ڈرائیور جاں بحق ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تصادم ریلوے کراسنگ پر مناسب بندوبست نہ ہونے کے باعث پیش آیا ،حادثے میں ٹرین انجن کو شدید نقصان پہنچا جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ٹرین سرگودھا سے لاہور جارہی تھی جس میں ڈیرھ سو مسافر سوار تھے