پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان قرض کے معاہدے پر دستخط
اسلام آباد:حکومت پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان قرض کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ حکام اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ 1.3 ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط کیے گئے،معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے شرکت کی۔قرض کی رقم سے زر مبادلہ کو بہتر بنانا اور توانائی شعبے میں بہتری لانا ہے،تین سو ملین ڈالر توانائی کے شعبے کی اصلاحات اور مالی استحکام کے لیے مختص کیے گئے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کےتحت پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بہتری آئے گی جبکہ 1ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے کیلئے ملیں گے، اے ڈی بی سے ایک ارب ڈالر جلد فراہم کیے جائیں گے۔