انٹر بینک : ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کمی
کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ فاریکس ڈریلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 154 روپے 90 پیسے پرفروخت ہو رہا ہے۔ یاد رہے کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید پانچ پیسے کمی کے ساتھ 155.10 پر آگئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو ڈالر کی قیمت 155.15 تھی تاہم کرنسی کا لین دین کرنے والوں کا رحجان ڈالر کی جانب کم رہا جس کے سبب قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور یہ 155.10 روپے میں فروخت ہوا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران(6 نومبر سے 6 دسمبر) ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ رہا ۔لیکن مجموعی طور پر 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔