ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کاپاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 اور انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ آج کے میچ میں اظہر علی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی جگہ فہیم اشرف، محمد نواز اور ابرار احمد کو پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ نے لیام لیونگسٹن کی جگہ مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔ پاکستان ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، سعود شکیل، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، محمد علی اور ابرار احمد شامل ہیں اوردوسرے طرف انگلش ٹیم کے لئے بین ڈیکیٹ، زیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن انگلیند ٹیم کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جس کا نتیجہ پانچویں دن انگلینڈ کی جیت کی صورت میں سامنے آیا تھا۔