بھاری بلوں سے پریشان عوام کو بڑاملا ریلیف،نوٹیفیکیشن بھی جاری

Dec 09, 2024 | 16:49

وفاقی حکومت کی جانب سے بھاری بلوں میں ریلیف کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ماہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں  ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ کمی صرف اکتوبر میں استعمال ہونے والے یونٹس پر لاگو ہو گی۔دستاویزات کے مطابق یہ ریلیف فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر فراہم کیا گیا جس کے تحت صارفین کو دسمبر کے بلوں میں یہ کمی نظر آئے گی۔ لیسکو سمیت تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ دسمبر کے بلوں میں صارفین کو اس کمی کا فائدہ پہنچائیں۔واضح رہے کہ اس کمی سے لاکھوں صارفین کو فائدہ پہنچے گا، کیونکہ اس کا اطلاق گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتی صارفین پر بھی ہوگا۔

مزیدخبریں