جرمن شہر میونخ میں سلامتی کے موضوع پر ہونے والے بین الاقوامی اجلاس میں ساٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کی، اجلاس میں یوکرین،، مشرق وسطٰی اور ایرانی جوہری منصوبے پر بات چیت کی گئیاپنے خطاب میں امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پوری دنیا کیلئے بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے امریکا اپنے اتحادیوں سے مل کر کوشش کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ پشاور میں سکول کے بچوں کا بے دردی سے قتل اور اردن کے پائلٹ کو زندہ جلایا جانا ایک انتہائی سفاکانہ عمل ہےکسی بھی نظریے یا مذہب کو بنیاد بنا کر اس عمل کو جائز قرار نہیں دیاجاسکتا، دہشتگردی کے خلاف دنیا متحد ہورہی ہے اور اسے جلد شکست دیں گے،،،یوکرین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور اسے بحران سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں