کراچی میں منافع خوروں نےحکومت کی رٹ کومسلسل چیلنج کررکھاہے، سبزی،کبھی آٹا،گھی ،چینی اور دیگراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیاجاتاہےلیکن کراچی کی انتظامیہ ان کو پکڑنے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات تاحال عوام تک منتقل نہیں ہوئے،گزشتہ ہفتے ٹماٹر اسی روپے فی کلو فروخت کیاجارہاتھا جو بیس روپے کی کمی سے ساٹھ روپے پرآگیاہے،لیکن مرغی تیس روپے فی کلو مہنگی کردی گئیکاروباری ہفتے کے آغاز پرزندہ مرغی ایک سو چھیالیس روپے سے بڑھ کر ایک سو چھہتر روپے فی کلو ہوگئی ہے۔