لاہورمیں شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کلچر کے زیراہتمام میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔
لاہورمیں شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کلچر کے زیراہتمام میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔ میوزیکل نائٹ میں گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگا کر سننے والوں پر سحر طاری کر دیا۔ سر اور تال کے بہترین امتزاج سے سجائی جانے والی اس خوبصورت شام میں ایک سے بڑھ کر ایک پرفارمنس پیش کی گئی۔میوزیکل نائٹ میں ہرکوئی گلوکاروں کو داد دیتا اور گانوں کی دھنوں پر جھومتا نظر آیا۔ تقریب کو اس وقت چارچاند لگ گئے جب صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے دوران وقت نیوز کی رپورٹر عائشہ عطا کو بھی اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔