بھارتی پارلیمنٹ حملہ کیس میں پھانسی پانے والے کشمیری رہنما افضل گورو کی برسی آج منائی جارہی ہے
افضل گورو کو دہلی پولیس نے جموں کشمیر سے گرفتار کر کے بھارتی پارلیمنٹ پرحملےمیں ملوث قراردے دیا تھا، پندرہ دسمبردوہزار ایک کو گرفتاری کے بعد سے مئی دوہزاردو تک افضل گورو کو کوئی وکیل فراہم نہیں کیا گیا۔ چار جون دوہزاردو کو افضل گورو اور دیگر تین ملزمان ایس اے آر گیلانی، شوکت حسین گورو اور افشاں گیلانی پر فرد جرم عائد کی گئی،اٹھارہ دسمبر دوہزاردو کو افضل گورو، ایس آر گیلانی اور شوکت حسین کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں سزائے موت سنا دی گئی،افضل گورو نے اس فیصلے کیخلاف بھارت سپریم کورٹ میں اپیل کی جس نے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا،، تین فروری دوہزار تیرہ کو بھارتی صدر پرناب مکھر جی کی طرف سے رحم کی درخواست مسترد کر دی گئی جس کےبعد نو فروری دوہزارتیرہ کی صبح افضل گورو کو دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی۔ افضل گورو کو پھانسی کی برسی پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیری بھارتی تسلط کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔