استونیا میں انڈورسائیکلنگ کےاٹھارویں سالانہ مقابلے سمپل سیشن 2018کا آغازہو گیا

09 فروری 2018 (09:23)

سائیکل چلاتے ہوئے کرتب دکھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس دوران توازن کا خاص خیال کرنا پڑتا ہے، لیکن ان نوجوانوں کو دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ شاید یہ بہت ہی آسان کام ہے،،استونیا میں دوروزتک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں ماہرسائیکل سواروں نے نہایت پھرتیلے پن کا مظاہرہ کیااور درمیان میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو انتہائی مہارت کے ساتھ عبور کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا یاد رہے کہ رواں برس اس مقابلے میں امریکا سے تعلق رکھنے والےماہرکھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔