افصل گورو کی5 برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے

مقبوضہ کشمیر میں معروف کشمیری حریت رہنما افصل گورو کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے،، افصل گورو کو 9 فروری 2013 کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے جھوٹے کیس میں انتہائی خفیہ طور پر پھانسی دے دی گئی تھی،،حریت رہنماؤں کی کال پر آج وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے،، تمام کاروباری مراکز ، دفاتر بند ہیں،، حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر کے رکھا گیا ہے ،، جبکہ مختلف اضلاع میں ریلیاں اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں،، جہاں بھارت کی بربریت جاری ہے ،، بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر تشدد کر رہی ہے ،، لیکن بھارت کا یہ ظلم کشمیریوں میں آزادی کے جذبے کو مزید بڑھا رہا ہے ،ادھر کٹھ پتلی انتظامیہ خاموش تمامشائی بنی بیٹھی ہے ،، لیکن بھارت کی بندوقیں کشمیریوں کی ؤواز کو دبا نہیں سکتیں،،