ایف آئی اے نےبینظیر ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر مسقط جانے والے نو افراد کو آف لوڈ کر دیا۔

09 فروری 2018 (09:33)

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرقومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 291 سے نوافراد کو آف لوڈ کر دیا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق آف لوڈ کئے جانے والے افراد جعلی دستاویزات پر مسقط جا رہے تھے۔ جعلی دستاویزات کے حامل تمام مسافروں کو تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سیل منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق گرفتارمسافروں میں اظہر، شاہد، محمد ارشاد،سبزعلی، محمد نواز، اکبر، حسن، منہاج اور نواز شامل ہیں۔