بنگلہ دیش میں قائد حزبِ اختلاف خالدہ ضیا کو کرپشن کے الزامات کے تحت 5 سال کی سزا سنائے جانے کے بعد مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں جاری ہیں
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی ظالم حکومت کے انتقامی وار جاری ہیں،،قائد حزبِ اختلاف اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت پانچ سال کی سزا سنائے جانے کے بعد مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں،، جس میں خالدہ ضیاء کے حامیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے،جبکہ سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں،،خالدہ ضیا نے اپنے خلاف بچوں کی بہبود کے لیے بین الاقوامی فلاحی فنڈز میں خورد برد کے الزامات سے انکار کیا ہے،02.سزا کے باعث 72 سالہ بنگلہ دیشی رہنما رواں برس ہونے والے پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہیں بن سکیں گی،، یہ مقدمہ خالدہ ضیا کے خلاف قائم درجنوں مقدموں میں سے ایک تھا جو ان کے خلاف ان کی حریف موجودہ وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے قائم کیے ہیں،، خالدہ ضیا نے ان الزامات کی وجہ سیاسی مخالفت قرار دیا،، جھڑپوں میں کئی مظقاہرین زخمی بھی ہوئے ،،