برطانوی ایتھلیٹ کھلاڑی کیٹی اورمڈ کا ونٹراولمپکس میں شرکت کا خواب چکنا چورہوگیا

09 فروری 2018 (10:54)

اسنوبورڈ کی کھلاڑی کیٹی اورمڈ ٹریننگ سیشن کے دوران اپنا ٹخنہ تڑوا بیٹھی تھیں،،برطانوی اسنوبورڈ پلیئر کیٹی اورمڈ انجری کے باعث ونٹر اولمپکس سے باہر ہوگئیں۔ گزشتہ روز 20سالہ کھلاڑی ٹریننگ کے دوران اپنا ٹخنہ تڑوا بیٹھی تھیں جس کے باعث ان کا ونٹر اولمپکس میں شرکت کا خواب چکنا چور ہوگیا۔برٹش اولمپک ایسوسی ایشن نے کیٹی اورمڈ کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کیٹی اورمڈ کی آج سرجری ہو جائے گی تاہم وہ ونٹراولمپکس میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو بھی ٹریننگ سیشن کے دوران ان کی کلائی میں فریکچر ہوا تھا اس انجری کے باوجود وہ ونٹر اولمپکس کی تیاریوں میں مصروف تھیں۔