نائب امیر ٹی ٹی پی سجنا محسود سمیت دو دہشت گرد ہلاک
پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے میں امریکی ڈرون نے میزائل حملہ کیا،، ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون کے میزائل حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے نائب امیر سجنا محسود سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے،، اے ایف پی کے مطابق افغانستان کے علاقے کورویک میں بھی امریکی ڈرون حملہ ہوا،، جس میں ڈرون سے مکان پر دو میزائل داغے گئے،، ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے 3 کارکن ہلاک ہو گئے۔