ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے7 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

09 فروری 2018 (11:22)

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،، پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز سرزمین سے دشمن کا خاتمہ کر رہے ہیں،، آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرزاورپولیس نے مشترکہ کارروائی کی ،، بڑی کارروائی کرتے ہوئے سات مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ،، آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے لیپ ٹاپس اور دیگر مواصلاتی آلات بھی برآمد کرلیے گئے ،، 

رینجرز نے انٹیلجنس بنیادوں پر بروقت کارروائی کی ،، اوردہشتگردوں کے خطرناک منصوبے ناکام بنا دیئے ،، دہشتگردوں نے لیپ ٹاپس اور دیگر سامان چھپا رکھا تھا جسے قبضے میں لے لیا گیا،،