اردن کے شاہ عبداللہ نے ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی

09 فروری 2018 (11:27)

دورہ پاکستان پر موجود اردن کے شاہ عبداللہ نے ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی ،، صدرممنون حسین نے معزز مہمان کا ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر استقبال کیا،، روایتی پاکستانی لباس میں ملبوس بچوں نے شاہ عبداللہ کو پھول پیش کئے،، ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ،،ملاقات میں وزیر دفاع خرم دستگیر ، سیکریٹری خارجہ اور دیگر اعلی حکام شریک ہوئے،، شاہ عبداللہ کے وفد میں وزیرخارجہ ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف اور دیگر حکام شامل تھے،، ملاقات کے دوران صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ اردن نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسیلم کرنے پر جرات مندانہ موقف اختیار کیا،، عالمی امن و استحکام کے لیے کشمیر اور فلسطین کے مسائل جلد حل ہونے چاہئیں ،، شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے مسائل پر پاکستان کے مضبوط موقف سے ہمیشہ تقویت ملتی ہے،، مارچ میں پاک اردن مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں ٹھوس تجاویز زیر غور آئیں گی،،