پارٹی آئین کے تحت امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیارکنوینر کے پاس نہیں بلکہ رابطہ کمیٹی کے پاس ہے, رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان
ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا،ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی آئین کے تحت کی شق انیس اے کے تحت امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیاررابطہ کمیٹی کے پاس ہے کنوینئر کے پاس نہیں۔ لہٰذا فوری طور پر رابطہ کمیٹی کے نامزد امیدواروں کو منظورکیا جائے،رابطہ کمیٹی نے امیدواروں کیلئے خط لکھنے کا اختیارخالد مقبول صدیقی کودیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی امیدواروں سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کے مجازہیں