نیب راولپنڈٰی نے نوازشریف کوآج نیب بیوروطلب کرلیا, العزیزاسٹیل اورفلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسزمیں نوازشریف کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا
ذرائع نیب کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل اورفلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسزتیارہورہے ہیں،ضمنی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے انھیں ہفتے کو نیب بیورو راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔نیب راولپنڈی نے العززیہ کیس میں ضمنی ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی ریفرنسزآئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائرکیے جائیں گے،نوازشریف کے بیان کوان ضمنی ریفرنسز کا حصہ بنایا جائے گا،نیب کے حکام کونجی چینل کے اینکرکے ساتھ سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حیسن نوازکے انٹرویو اورسکرپٹ بھی موصول ہوگئے ہیں جبکہ پیمراکی جانب سے نیب حکام کوجواب دیا گیا تھا کہ ان کے پاس نوے دن سے زیادہ کا ریکارڈ موجود نہیں ہوتا