عمران خان نے جھوٹ بولنے اور الزام تراشی کے عالمی ریکارڈ قائم کئے, وزیراعلی پنجاب شہبازشریف

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے مخالفین پر کڑی تنقید کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی نے صرف اور صرف جھوٹ اور الزامات کی سیاست کی ہے۔ عوام کے مسائل کے حل اوراپنے صوبے کی ترقی کی بجائے الزام تراشی کو وطیرہ بنائے رکھا۔ آئندہ انتخابات میں دھرنا گروپ کو پشیمانی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ انکا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے جھوٹ بولنے اور الزام تراشی کے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ باشعور عوام اس لیڈر کی دروغ گوئی اور بہتان طرازی سے تنگ آ چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے عوام بھی جھوٹ، یوٹرن اور بے بنیاد الزامات کی منفی سیاست سے بیزارہو چکے ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے جھوٹ اور الزامات کی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت کو مقدم رکھا۔ عوام کی حمایت سے آئندہ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہو کر ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے