آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ،نیب نے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا
آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا ۔ ۔ترجمان نیب کے مطابق کامران مائیکل کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ کامران کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹس کی الاٹنمنٹ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ملزم کو کل ہفتہ کو احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا جائے گا۔ کامران مائیکل سابق حکومت میں وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ تھے۔