سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل سعودی حکام نے کیا، رپورٹ
واشنگٹن: اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل سعودی حکام نے کیا۔اقوام متحدہ کی تین رکنی انکوائری کمیشن نے خاشقجی قتل کیس سے متعلق آڈیو ثبوت کا جائزہ لیا اور کمیشن جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق حتمی رپورٹ جون میں پیش کرے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی انکوائری کمیشن کے ممبر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق ترکی کی تحقیقات میں رخنے ڈالے۔یاد رہے کہ جمال خاشقجی کو 2اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے جسم کے اعضا سعودی قونصلر جنرل کے گھر کے باغ سے برآمد ہوئے تھے۔