اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری پر راغب کررہے ہیں: زلفی بخاری
وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو متوجہ کیا جائے گا، بہت جلد برطانوی شہریوں کو انٹری پر ویزا سروس فراہم کی جائے گی۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں مزدوری کے لیے جانے والوں کیلئے نائیکوپ کی شرط ختم کی، نائیکوپ فیس کی مد میں غریبوں کو کئی ہزار روپے دینے پڑتے تھے۔ خیال رہے کہ رکن برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ بھی پریس کانفرنس میں موجود تھیں۔