سانحہ ساہیوال: مقتول خلیل کے بیٹے کے بیان میں سنسنی خیز انکشافات
سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے زخمی بیٹے اور واقعے کے عینی شاہد عمیر نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ معصوم عمیر نے جے آئی ٹی کو دیئے جانے والے بیان میں کہا ہے کہ اہلکاروں نے تین بار اُن کی گاڑی پر فائرنگ کی، یہ جھوٹ ہے کہ ہماری گاڑی کے اندر سے یا باہر سے کسی موٹر سائیکل سے فائرنگ ہوئی۔ ننھے عمیر اور موقع کے عینی شاہد امیر نے جے آئی ٹی کو بیانات قلم بند کرائے۔ جے آئی ٹی کو اپنے بیان میں عمیر نے بتایا پولیس کی 2 گاڑیاں رکیں، نقاب پوش اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ذیشان کو مار دیا، ذیشان کو مارنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے فائرنگ روک کر فون پر بات کی تو والد نے کہا جو چاہے لے لو لیکن ہمیں نہ مارو، موبائل فون پر بات کرنے کے بعد انہوں نے دوبارہ گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔