خواہش ہے اسلام آباد افغان امن عمل میں مزید کردار ادا کرے، زلمے خلیل زاد
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ خواہش ہے اسلام آباد افغان امن عمل میں مزید کردار ادا کرے ،افغان امن مذاکرات کو تیز کرنے میں مدد کرنے کیلئے پاکستان نے افغان لیڈر ملا برادر کو ان کی درخواست پر رہا کیا تھا ، افغانستان میں جولائی کے انتخابات سے قبل طالبان سے امن معاہدے کی کوشش کی جائے گی تاکہ طالبان بھی انتخابی عمل کا حصہ بن سکیں، پاکستان نے طالبان، امریکا مذاکرات میں سہولت دی، صدر ٹرمپ پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں ۔واشنگٹن میں یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ جولائی میں انتخابات سے قبل افغان امن معاہدہ طے پاسکتا ہے، پاکستان نے طالبان، امریکا مذاکرات میں سہولت دی، صدر ٹرمپ پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، خواہش ہے پاکستان مذاکرت میں مزید کردار ادا کرے،افغان امن مذاکرات کو تیز کرنے میں مدد کرنے کیلئے پاکستان نے افغان لیڈر ملا برادر کو ان کی درخواست پر رہا کیا تھا۔واشنگٹن میں پیس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی