کراچی : تجاوزات کے خلاف آپریشن، درجنوں غیر قانونی دکانیں اور پتھارے مسمار
تجاوزات کے خلاف کے ایم سی کا آپریشن زور شور سے جاری ہے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی دکانوں اورپتھاروں کو مسمار کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل کی مختلف علاقو ں میں کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں لیاقت آباد میں کے ایم سی کے عملے نے مختلف کارروائیوں کے دوران چالیس غیرقانونی دکانوں، پتھاروں اورکیبن پربلڈوزر چلا دیا۔طارق روڈ پر گرین بیلٹ پر قائم چھ سے زائد دکانوں کو مسمارکردیا گیا۔ اس کے علاوہ ناگن چورنگی اور یوپی موڑ پر بھی قائم ناجائز دکانیں، کیبن، اسٹالز اور پتھارے ہٹادیئے گئے اور ان کا سامان بھی تحویل میں لیلیا گیا۔