کراچی:سندھ بھر میں اگلے ہفتے سی این جی شیڈول میں تبدیلی
سوئی سدرن کی جانب سے اگلے ہفتے سندھ بھر کیلئے سی این جی شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ترجمان سوئی سدرن کے مطابق اگلے ہفتے پیر، بدھ اور جمعہ سی این جی کھلی رہے گی جبکہ منگل، جمعرات اور ہفتہ سی این جی بند رہے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق نظام میں 100 ملین مکعب فٹ گیس کی قلت ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب ہفتہ کو مسلسل تیسرے روز بھی فلنگ اسٹیشن بند رکھے گئے۔سی این جی پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ گیس سپلائی میں 200 ملین مکعب فٹ اضافہ کرے۔