کراچی:شہر قائد میں گیس بحران، وزیر پیٹرولیم کو جلد حل ہونے کی امید
وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی گیس غلام سرور خان نے امید ظاہر کی کہ گیس کی فراہمی جلد بہتر ہوجائے گی۔کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'گیس کا بحران صرف کراچی تک محدود نہیں بلکہ طلب میں اضافے اور رسد میں کمی کے باعث یہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت بہت جلد کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کے لیے ایک بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرے گی۔واضح رہے کہ شہر میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے متعدد صارفین کی جانب سے موسمِ سرما کے ا?غاز کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی یا گیس فراہم نہ کیے جانے کی شکایات کا سلسلہ جاری تھا جو گزشتہ کچھ دنوں سے سنگین ہوگیا ہے۔ایسے علاقے جہاں کبھی گیس کا مسئلہ درپیش نہیں ہوا وہاں بھی قدرتی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کیا جارہا ہے۔