نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔میمونہ بخاری

پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری میمونہ بخاری نے کہاہے نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے ۔کہ نواز شریف کو طبعی سہولیات فراہم کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ کروڑوں دلوں میں بسنے والے لیڈر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔میاں نواز شریف کے خلاف من گھڑت مقدمات بنا کر ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔ عوام نے میاں نواز شریف کو اپنا رہبر تسلیم کر رکھا ہے ۔جے آئی ٹی کا کیس جھوٹ پر مبنی کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی، جان بوجھ کر منتخب وزیر اعظم کی توہین کی گئی، کارکنان متحد ہیں ،مسلم لیگ ن تعمیر وترقی اور میرٹ کی بانی جماعت ہے، پاکستان کے اندر سڑکوں کا جال بچھانے سمیت میٹرو سروس اور موٹر وے بنا کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر دیا ہے۔ میاں محمد نواز شریف ایٹمی پاکستان کے بھی خالق ہیں ،آزادکشمیر کے اندر وزیراعظم و صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں میرٹ کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے این ٹی ایس کا نفاذ ایک زندہ مثال ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اقتدار میں آ کر غریبوں کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں جس میں سستے انصاف کی فراہمی ،تعلیم ،صحت اور روزگار کو اپنے منشور کے مطابق لاگو کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری میمونہ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر حکومت نے عرصہ ڈھائی سال میں آزادکشمیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور بہت سے بڑے اور میگا پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انشاءاللہ مسلم لیگ ن آزاد حکومت آزادکشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنا کر دم لے گی ۔انہوں نے کہا کہ ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کے پروپیگنڈے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں میرپور کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک سال میں انقلابی ترقیاتی کام ہوئے ہیں جو اس سے قبل کوئی بھی حکومت نہیں کر سکی۔خواتین اپنے قائد کے شانہ بشانہ ہر طرح کی قربانی دینے کوتیار ہیں ۔