بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور توپخانے سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بے گناہ شہری میر محمد شہید جبکہ KAKUTAگاؤں کی رہائشی خاتون زخمی ہوگئی۔پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔