پاکستان میں پہلی مرتبہ کبڈی کا ورلڈ کپ سجنے کو تیار
لاہور: پاکستان میں پہلی مرتبہ کبڈی کا ورلڈ کپ سجنے کو تیارہے ۔ عالمی ایونٹ کی ٹرافی دنیا کو دکھا دی گئی۔ تقریب رونمائی میں چاروں صوبوں کے ثقافتی رقص نے پاکستان کو ایک لڑی میں پرو دیا۔ کبڈی ورلڈ کپ میں دس ممالک کے نامور کھلاڑی نو فروری سے سولہ فروری تک جیت کا تاج سر پر سجانے کیلئے طاقت آزمائی کریں گے۔ پاکستان میں پہلی بار دنیا بھر سے کبڈی کے کھلاڑی زور بازو آزمائیں گے۔گورنر ہاؤس لاہور میں کبڈی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا انقعاد کیاگیا۔ جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر کھیل رائے تمیور بھٹی، کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے تمام ٹیموں کے کپتانوں سے مل کر ٹرافی کی رونمائی کی اور ہوا میں غبارے چھوڑے۔