وزیراعظم کی معاشی ٹیم کو غذائی اشیا کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ خوراک کی بنیادی ضرورت کی غذائی اشیاء کی قیمتیں پندرہ روز میں کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ خصوصا گندم، آٹا، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتوں کی سخت نگرانی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں اشیائے خودونوش کی طلب و رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر اور غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی نے بھی شرکت کی۔