ڈھلتی عمر کے ساتھ کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے:عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 34 ہزار سے زاید افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے۔ عالمی ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈھلتی عمر کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔علاوہ عالمی ادارہ صحت نے ہفتے کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اس مہلک وائرس کے بارے میں اضافی معلومات اکٹھا کر رہا ہے تاکہ اس کے علاج کے طریقوں کو سمجھنے میں مدد کی جا سکے۔