تاریخ میں ہندوستان پر دو شہروں لاہور اور دہلی نے حکمرانی کی،دہلی کو کم نہ سمجھا جائے: فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تاریخ میں ہندوستان پر دو شہروں لاہور اور دہلی نے حکمرانی کی، دہلی کو کم نہ سمجھا جائے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ معلوم نہیں تھا کہ بی جے پی دہلی کو اتنا اہم نہیں سمجھتی ، شاید انہوں نے سمجھا دہلی کا کیا کرنا ہے یہ تو چھوٹا شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ہندوستان پر دو شہروں لاہور اور دہلی نے حکمرانی کی، دہلی کو کم نہ سمجھا جائے ۔وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی جنتا پارٹی لوزر کا ہیش ٹیگ شیئر کیا۔