چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی
چین میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دنیا بھر کے سائنسدان اس وائرس کا علاج ڈھونڈنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 03-2002 میں سارس وبا سے دنیا بھر میں ہونے والی اموات سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ واائرس کے پھیلاؤ میں استحکام معلوم ہوتا ہے۔