جہیز کی لعنت کے خلاف پاکستانی فیشن ڈیزائنر کی پُر اثر آگاہی مہم کے چرچے

سوشل میڈیا پر جہیز کی لعنت کے خلاف پاکستانی فیشن ڈیزائنر کی پُراثر آگاہی مہم نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موم کردیے جس پر کسی نے داد دی توکسی نے جہیز نہ لینے کا عہد کیا۔ برائیڈل کوٹیور ریک میں جہیز سے لدی ایک گاڑی کو کرب میں گھسیٹتی ایک دلہن نے سوشل میڈیا صارفین اور دیکھنے والوں کے دل پگھلادیے۔ ’نمائش نہ لگاؤ، جہیزخوری بند کرو‘ کے عنوان سے پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان نے ایک فیشن شوٹ کو جہیز کی لعنت کے خلاف عوام میں شعور جگانے کا ذریعہ بنایاجسے سماجی تنظیموں اور عوام کی جانب سے بڑی پزیرائی ملی۔