منفی سیاست کرنیوالے ٹولے کا کوئی مستقبل نہیں،عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ منفی سیاست کرنے والے ٹولے کا کوئی مستقبل نہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو بے دردی سے لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے ، تخریبی سیاست کے علمبرداروں کے چہروں سے مایوسی عیاں ہے، ترقی کا سفر روکنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، ڈھائی برس میں نیک نیتی اور خلوص سے عوام کی خدمت کی ہے، کرپشن کے ایک بھی سیکنڈل کا داغ ہماری حکومت پر نہیں، رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، انتشار کی سیاست نہ پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی، پی ڈی ایم والوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے۔