ٹوبہ ٹیک سنگھ،وین اورٹرک کا حادثہ،9 مسافر زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہائی ایس مسافر وین اورٹرک میںتصادم کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔منگل کی صبح ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ماجھی سلطان روڈ پر نواحی گاں391ج ب کے قریب تیزرفتار ٹرک اور ہائی ایس کوچ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ 3زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔