محمدعلی سدپارہ کی تلاش جاری ، سی ون تھرٹی جہاز سے کے ٹو کی انتہائی بلندی پر سرچ آپریشن کا فیصلہ

اسکردو : محمدعلی سدپارہ اورٹیم کی تلاش کے لیے سی ون تھرٹی جہاز سے کے ٹو کی انتہائی بلندی پر سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جدید ترین کیمرے سےڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق محمدعلی سدپارہ اورٹیم کی تلاش کےلیےکے ٹو پر فضائی سرچ آپریشن کا چوتھا روز ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہکے ٹو سمیت ملحقہ پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، موسم کی خرابی کے باعث فضائی سرچنگ ممکن نہیں، کے ٹو پر ہوا کا دباؤ بھی حد سے زیادہ ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماوں کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر مشن تاخیر کا شکار ہے، زمینی سرچ ریسکیو آپریشن ٹیم بیس کیمپ میں موجود ہیں ، موسم بہتر ہوتے ہی زمینی سرچنگ پھر شروع ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق دوپہر کے وقت موسم میں مختصر وقت کے لیے بہتری متوقع ہے، موسم بہتر ہوتے ہی فضائی آپریشن پرغور کیا جائے گا، سی ون تھرٹی جہاز سےکے ٹو کی انتہائی بلندی پرسرچ آپریشن کافیصلہ کیاگیا ہے ، جہاز میں نصب جدید ترین کیمرے سے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی ، تاریخی آپریشن میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی حصہ لیں گے۔