مہوش حیات کا پی ایس ایل 6 کے ترانے پر تنقید کرنیوالوں کو جواب
پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے آفیشل ترانے 'گروو میرا' پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے نہیں معلوم کہ اتنی شکایت کس لیے ہے، مجھے پی ایس ایل 6 کا ترانہ بہت پسند آیا'۔ مہوش حیات نے کہا کہ 'یہ گانا بولڈ اور تازہ دم تھا اور یہی چیز ہمارے ملک میں تخلیقی صلاحیتوں کو دباتی ہے، ہمیں ہمیشہ ایک جیسی ہی چیز چاہیے ہوتی ہے ہم کچھ بھی مختلف چیز کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے'۔