میموسکینڈل تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی سپریم کورٹ میں چلینج، کمیشن نے صدر کو طلب کرکے غیر آئینی اقدام اٹھایا ہے۔ درخواست گزار
میموسکینڈل تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چلینج کردیا گیا ہے، درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کمیشن نے صدر کو طلب کرکے غیر آئینی اقدام اٹھایا ہے اس لیے کمیشن کی کارروائی روکی جائے۔ شاہد اورکزئی نے آئین کے آرٹیکل ایک سو چوراسی کی شق تین کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت سے تفتیش پارلیمنٹ کا اختیار ہےاور کمیشن کا انہیں نوٹس دینا غیرآئینی ہے، درخواست میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ میموکمیشن میں شامل سندھ اور بلوچستان کے چیف جسٹسز نے آئینی حدود سے تجاوز کیا اس لئے کمیشن کی کارروائی روکنے کا حکم جاری کیا جائے ۔