قطر کے ناصر العطیہ نے ڈکار ریلی دوہزارہ تیرہ کا سب سے طویل ترین چوتھا مرحلہ اپنے نام کرلیا۔
قطرکے العطیہ نے سات سو بیس کلومیٹرپرمشتمل ٹائم سیکشن میں کامیابی اپنے نام کی۔ انہوں نے سخت مقبالے کے بعد فرانس کے گورلین شیشرت سے چھتیس سیکنڈ کی سبقت حاصل کی۔ جبکہ تیسری پوزیشن پر بھی فرانسیسی سٹیفنی پیٹرہینسل براجمان ہوئے۔ تاہم ریلی میں مجموعی طور پر فرانسیسی ڈرائیوروں کو برتری حاصل ہے، جبکہ مجموعی دوسری پوزیشن پر پانچ منٹ اور سولہ سیکنڈ کے فرق سے العطیہ جبکہ تیسری پوزیشن تینتیس منٹ اور بائیس سیکنڈ کے فرق سے جنوبی افریقہ کے گینیئل ڈی ویلیئرز کے پاس ہے۔ موٹرسائیکل ریس کے مرحلے میں سپین کے باریدا بورٹ تین گھنٹے اکتالیس منٹ اور نو سیکنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فرانسیسی رائڈر الیویئر پین آٹھ منٹ اور تئیس سیکنڈ کے فرق سے دوسری جبکہ ڈیوڈ کاستیو تیسری پوزیشن حاصل کرسکے۔